قانون سازکونسل کے اسپیکر کا دورہ بیدر

   

بیدر۔ 28؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک قانون سازکونسل کے اسپیکر رگھوناتھ راؤ ملکاپورے 28 ؍ستمبر کو دوپہر 2.55 بجے بنگلور سے اسٹار ایئر کی فلائٹ کے ذریعے 4.05 منٹ پر بیدر پہنچیں گے اور قیام کریں گے۔29؍ ستمبر کو صبح 10 بجے بیدر گورنمنٹ ایمپلائز کمیونٹی بھون میں منعقد ہونے والی ضلع سطح کے یوم اساتذہ کی تقریب اور سال 2022-23 کیلئے ضلعی سطح کے بہترین استاد ایوارڈ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 30 ستمبر کو صبح 11 ؍بجے کرناٹک پی یو کالج، بیدر کے احاطے میں کنڑ اور ثقافت محکمہ اور کرناٹک پی یوکالج بیدر کے اشتراک سے منعقدہ ثقافتی سوربھ 2022 پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یکم اکٹوبر کوبیدر شہر اور تعلقہ کے مقامی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ 2؍ تاریخ کو صبح 11 بجے بیدر تعلقہ کے جنواڑا گاؤں کے بو م گونڈیشور شیڈولڈ ٹرائب کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس کے بعد 4.35 بجے بیدر اسٹار ایئر کی پرواز سے بنگلور جائیں گے۔ اسپیکر کے پرائیویٹ سکریٹری ڈاکٹر جی وشواناتھ نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ہے۔