قانون ساز کونسل اراکین کے ساتھ کے ٹی آر کا اجلاس

   

نظام آباد :18؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل کے اراکین کے ساتھ آج بی آرایس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما رائو نے پارٹی آفس میں اجلاس منعقد کیااور اس موقع پر کونسل کے اراکین سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور انتخابات کے موقع پر اعلان کردہ منشور کی عمل آوری پر بی آرایس پارٹی کی جانب سے دبائو ڈالنے اور کانگریس کے 420 اعلانات کے عمل کیلئے بی آرایس پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے کونسل اور اسمبلی کے پلاٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی ۔بی آرایس قانون ساز کونسل کے رکن کے کویتا نے بتایا کہ پارٹی دیہی سطح سے پولیٹ بیورو اراکین تک تشکیل جدید کیلئے پارٹی کے صدر چندر یشکھر رائو کوشاں ہے ۔ اور اہم قائدین کی خدمات حاصل کی جائے گی اور سرگرم قائدین کارکنوں کی خدمات کو حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھے گی ۔ کے کویتا نے بتایا کہ ضلع مستقر پر پارٹی کو مزید مستحکم کیا جائیگا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں سہ رخی مقابلہ ہوگا اور پارلیمانی انتخابات میں بی آرایس پارٹی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔ آنے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے ابھی سے مصروف ہوجائیں سال 2024 ء میں مسلسل ایک کے بعد ایک انتخابات ہوں گے لہذا پارٹی کارکن اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں عنقریب میں کے سی آر کے ساتھ بھی ایم ایل سی کا اجلاس منعقد ہوگا۔