“قبائلیوں کے حقوق چھین رہی ہے مرکزی حکومت”: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا الزام

   

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مرکزی حکومت پر قبائلیوں کے حقوق چھیننے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مدد نہیں کر رہی ہے۔ قبائلیوں کی ترقی کے لیے جو حقوق دیے گئے ان پر پابندی لگا دی گئی۔ وہ پرانے حقوق بحال کریں جو انوائرمنٹ ایکٹ کے تحت واپس لیے گئے ہیں، قبائلیوں کے حقوق چھیننے کا کام مرکزی حکومت کر رہی ہے، ہمیں یہ جنگ لڑنی ہے۔ اپنی ریاست کی تعریف کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ نے ہندوستان کو آکسیجن فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ انھونے کہا چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ سے ملک کو آکسیجن اور توانائی مل رہی ہے۔ جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کوئلے کی شکل میں ملک کو توانائی دینے کا کام کرتے ہیں۔