قبل ازوقت انتخابات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ نتیش

,

   

کمار نے مرکز کی موجود حکومت کو بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”آج کل کوئی بھی واجپائی کے اچھے کاموں کو یاد نہیں کرتا“ ہے۔
پٹنہ۔ بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے پھر ایک مرتبہ کہاکہ قبل ازقت لوک سبھا انتخابات کے امکانات کو مسترد نہیں کیاجاسکتا ہے۔

اپنی سرکاری رہائش گاہ پر انہوں نے اپنے نائب تیجسوی یادو اوردیگر کی موجودگی میں یہ بیان دیا ہے‘ انہوں نے دیہی کاموں کے محکمے کے لئے جملہ 6,680.67کروڑ کی لاگت سے 5061پراجکٹوں کی شروعات کی ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انجینئرس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ ”مجھے بتایاگیا ہے کہ جنوری2024تک زیر التواء کام مکمل ہوجائیں گے۔ میں کہہ رہاہوں اس سے قبل مکمل کرلیں۔

آ پ نے جانتے کہ کب انتخابات اعلان ہوجائے“۔ جے ڈی یو کے سربراہ کمار جن کی اپوزیشن اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں مخالف بی جے پی قائدین اگلے ہفتہ پٹنہ کا دورہ کرنے او ر مشترکہ حکمت عملی تیارکرنے پر راضی ہوگئے ہیں‘ نتیش کا کہنا ہے کہ”ضروری نہیں کہ انتخابات اگلے سال ہوں۔

یہ پہلے بھی منعقد ہوسکتے ہیں“۔ بالواسطہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کمار نے کہاکہ ”پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے لئے 2015سے مرکز نے اپنے اخراجت 60فیصد کم کردئے ہیں‘ چالیس فیصد کا بوجھ ریاستوں پر ڈال دیاہے“۔

کمار نے کہاکہ دہلی سڑکیں اسکیم کی شروعات2000میں اٹل بہاری واجپائی حکومت نے کی تھی‘ وہیں مرکز سارے اخراجات برداشت کرتاتھا‘ نتیش بہار کے سب سے زیادہ وقت کے لئے چیف منسٹر رہنے کا اعزازرکھتے ہیں جو واجپائی حکومت میں ایک کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

کمار نے مرکز کی موجود حکومت کو بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”آج کل کوئی بھی واجپائی کے اچھے کاموں کو یاد نہیں کرتا“ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”امید ہے کہ ہم جو اچھے کام کررہے ہیں اس کو کبھی نہیں بھولایاجائے گا“