قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم کی ابوظہبی سے ہندوستان منتقلی

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد پولیس نے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم کو ابو ظہبی سے ہندوستان منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ افضل حسین جو سال 2003 میں پیش آئے قتل کیس کا ملزم ہے 2007 میں عدالت کی جانب سے اسے قصوروار قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اپریل 2007 میں وہ اسوقت پولیس کی تحویل سے فرار ہوگیا تھا جب اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ لے جایا جارہا تھا۔ دواخانہ سے فرار ہونے کے بعد وہ ابوظہبی چلا گیا تھا۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع پر افضل حسین کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کی گئی تھی اور انٹر پول کی مدد سے اسے وہاں پر حراست میں لے کر ہندوستان منتقل کیا گیا ہے۔