پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع سیشن جج عبدالشاہد کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مجرم کو عمر قید و پانچ مجرمین کو تین – تین سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کے بموجب آس پور دیوسرہ علاقے کے بھکھاری گاوں میں 27/اکتوبر 2019 کی شب 9 بجے کچھ لوگوں نے لال چندر 50 و اس کے بیٹے صوبیدار و بھتیجہ اجے پر لاٹھی ڈنڈہ و چاقو سے حملہ کر دیا ،جس کے سبب لال چندر کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی ۔مقتول کے بھائی پھول چندر نے پولیس کو روہت ،چھوٹے لال ،راہل ،راجیندر پرساد ،انیل و جیت لال سمیت چھہ ملزمین کے خلاف قتل کی شکایت دی ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔