قرآن مجید کے ایک لاکھ 20 ہزار نسخے تقسیم

   

ڈاکر(سینگل): سعودی عرب نے سینیگال میں قرآن مجید کے ایک لاکھ 20 ہزار نسخے تقسیم کیے ہیں۔تقسیم کیے گئے قرآن مجید کے نسخے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے تحفہ ہیں۔وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کی نیابت کرتے ہوئے قرآن مجید کے نسخوں کی تقسیم وزارت اسلامی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر عواد بن سبتی العنزی نے ایک خصوصی تقریب میں کی ہے۔خصوصی تقریب میں سعودی سفیر سعد بن عبد اللہ النفیعی کے علاوہ سینیگالی حکام بھی موجود تھے۔وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیے گئے نسخوں میں کنگ فہد کامپلکس کے مختلف سائز کے قرآن مجید اور قرآن پاک کے تراجم شامل ہیں۔‘