قرآن میںمن مانی تحریفات کرنا کفر ہے !

   

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه عَنِ النَّبِيِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : الْمِرَاءُ فِي القُرْآنِ کُفْرٌ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَأَحْمَدُ. إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : قرآن مجید میں (من مانی تحریفات و تاویلات کرکے) جھگڑا کرنا کفر ہے۔‘‘
کافروں کو عذاب کی خبر دی جاتی ہے
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رضي اللہ عنه عَنِ النَّبِيِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : إِنَّ الْکَافِرَ إِذَا حُضِرَ بُشِّرَ بِعَذَابِ ﷲِ وَعُقُوْبَتِهِ فَلَيْسَ شَيئٌ أَکْرَهَ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهٗ فَکَرِهَ لِقَاءَ ﷲِ وَکَرِهَ ﷲُ لِقَائَهٗ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کافر کی موت آتی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب اور اس کی ناراضگی کی خبر دی جاتی ہے۔ پس جو چیز بھی اس کے سامنے ہوتی ہے وہ اسے سخت ناپسند ہو جاتی ہے سو وہ اللہ تعالیٰ سے ملنا بھی نا پسند کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے ملنا نا پسند کرتا ہے۔‘‘