قربانی عشق حقیقی کی عظیم یادگار،معرفت الٰہی کا وسیلہ مفتیہ رضوانہ زرین کا خطاب

   

حیدرآباد۔ قربانی عشق حقیقی کی عظیم یادگار ہے ، قربانی معرفت الٰہی کا اہم وسیلہ ہے ، قربانی حضرت اسمعیل علیہ السلام کی یادگار ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایثار کا جلوہ ہے۔ اس میں جہاں ایک طرف حکم الٰہی و حکم رسالت ؐ کی تعمیل ہے تو وہیں خلیل اللہ و ذبیح اللہ کی یاد بھی ۔ قربانی جذبہ ایثار ، تعمیر افکار کا اہم درس ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعۃ المومنات مغلپورہ میں منعقدہ آن لائن جلسہ یاد ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام برائے خواتین میں مفتیہ رضوانہ زرین مومناتی نے کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظہ رمیصاء افشین کی قرأت ، عالمہ شفاء ناز عطاریہ کی نعت شریف سے ہوا۔