قریبی رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی کا حق

   

تنخواہ دی جائے گی۔ سعودی حکومت کا ملازمین کیلئے اہم اعلان

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے ورکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی معہ تنخواہ ملازمین کا حق ہے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کیلئے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی معہ تنخواہ ان کا حق ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک شہری نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟۔مذکورہ بالا سوال پر سعودی وزارت نے وضاحت پیش کی اور کہا اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے ۔مملکت میں وزارت افرادی قوت کے مطابق بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اور نانا، نانی، بیٹے ، بیٹیاں، پوتے ، پوتیاں اور نوسے ، نواسیاں شامل ہیں۔