قطر کا بھی افغانستان میں خواتین کیتعلیمی پابندی پر اظہار تشویش

   

دوحہ : امریکہ اور برطانیہ کے بعد قطر نے بھی افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے انسانی حقوق، ترقی، معیشت اور تعلیم پر اثرات ہوں گے۔قطر کا کہنا ہے کہ مسلمان ملک میں خواتین کو تعلیم سمیت تمام حقوق حاصل ہوتے ہیں،امارت اسلامی خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کی مذمت کی تھی۔امریکہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننیکی توقع نہ رکھیں۔