قطر کے وزیر اعظم کی اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں سے ملاقات

   

دوحہ : قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے حماس کے زیرِ حراست بعض یرغمالیوں کے عزیزوں سے ملاقات کی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیز، حماس اور تل ابیب انتظامیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے کسی نئے مذاکراتی سلسلے کے آغاز کے لئے، قطر گئے ہیں۔قطر کے وزیر اعظم الثانی نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں ثانی نے کہا ہے کہ2 جنوری کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے لیڈر صالح العاروری پر قاتلانہ حملے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا آغاز دشوار ہو گیا ہے۔اس دوران 92 دنوں سے اسرائیلی قتل عام کی لپیٹ میں آئے ہوئے غزّہ کیاسرائیلی قیدیوں کے عزیزوں نے بھی تل ابیب اور القدس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کیا جائے۔