قومی ترانہ کے ”عدم احترام“ پر بی جے پی کے 12اراکین اسمبلی کو کلکتہ پولیس کا سمن

,

   

ترنمول کانگریس کے تین اراکین اسمبلی کی جانب سے درج شکایت کے بعد جمعرات کے روز وسطی کلکتہ کے ہارے اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں 12بی جے پی اراکین اسمبلی کے خلاف ایک ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔


کلکتہ۔ کلکتہ پولیس نے ریاستی اسمبلی میں قومی ترانہ کے عدم احترام کی شکایت کے ضمن میں پوچھ تاچھ کے لئے جمعہ کے روز بی جے پی کے 12اراکین اسمبلی کو طلب کیاہے۔

مذکورہ اراکین اسمبلی سے کہاگیاہے کہ وہ 4ڈسمبر کے روز وسطی کلکتہ کے لال بازار میں سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرس پر موجود رہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا بی جے پی کے اراکین اسمبلی نوٹس کے اعزاز میں 4ڈسمبر کے روز سٹی پولیس ہیڈکوارٹرس جائیں گے یا نہیں۔

https://x.com/AITCofficial/status/1730474043672060231?s=20

درالجنگ ضلع کے سیلی گوری سے بی جے پی رکن اسمبلی شنکر گھوش نے نوٹس وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندھو ادھیکار ی سے اس معاملے پر تبادلے خیال کے بعد ویسٹ بنگال میں بی جے پی مقننہ پارٹی اس ضمن میں فیصلہ لے گی۔

درایں اثناء ترنمول کانگریس نے اشارہ دیا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کی جانب سے قومی ترانہ کی توہین کی مذمت میں اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران اسمبلی کے فلور پروہ ایک تحریک پیش کریگی۔

ترنمول کانگریس کے تین اراکین اسمبلی کی جانب سے درج شکایت کے بعد جمعرات کے روز وسطی کلکتہ کے ہارے اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں 12بی جے پی اراکین اسمبلی کے خلاف ایک ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔

شکایت میں کہاگیا ہے کہ برسراقتدار ترنمول کانگریس کے کارکنان جب چہارشنبہ کے روز قومی ترانہ گارہے تھے اسمبلی میں بی جے پی لیڈران نے ”چور‘ چور“ کے نعرے لگائے ہیں۔