قومی سیاست میں داخلہ کیلئے چیف منسٹر کا مناسب وقت پر فیصلہ

,

   

lواٹس اپ یونیورسٹی پر کے سی آر کے نائب صدر جمہوریہ بننے کی جھوٹی افواہیں
lبہت جلد ایٹالہ راجندر، جی ویویک کانگریس میں شامل ہوں گے۔ کے ٹی آر کا دعویٰ

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ قومی سیاست میں داخل ہونے کے معاملے میں چیف منسٹر کے سی آر صحیح وقت پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ چیف منسٹر کے نائب صدر جمہوریہ بننے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے اس کو واٹس اپ یونیورسٹی کی افواہیں قرار دیا۔ انہوں نے دنیا کی فلاحی اسکیمات میں دلت بندھو اسکیم کو سب سے بڑی اسکیم قرار دیا۔ 3 نومبر کے بعد سے اس اسکیم پر دوبارہ عمل آوری ہونے کا اعلان کیا۔ 19 اکتوبر کو تلنگانہ بھون میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حضورآباد میں حکمراں ٹی آر ایس کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہی ٹی آر ایس کامیاب ہوچکی ہے۔ رائے دہی صرف ضابطہ کی کارروائی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان خفیہ ساز باز ہوگئی ہے۔ جس طرح نظام آباد لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کا امیدوار نے راہ فرار اختیار کی تھی۔ وہی سین دوبارہ حضورآباد میں دہرایا جارہا ہے۔ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کانگریس نے ڈمی امیدوار کو انتخابی میدان میں آتارا ہے۔ انہوں نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے سے بچالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس کے سینئر اور طاقتور امیدوار جانا ریڈی کو شکست دے چکے ہیں۔ ایٹالہ راجندر کی ہمارے پاس کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایٹالہ راجندر کانگریس کے قائد جانا ریڈی سے سینئر اور طاقتور نہیں ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو نوٹوں کے ساتھ پکڑے جانے والا چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوڑنگل اسمبلی حلقہ کے انتخابات میں شکست کھانے پر سیاست سے سنیاس لینے کا ریونت ریڈی نے اعلان کیا۔ اپنے وعدے پر آج تک عمل نہیں کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایٹالہ راجندر بی جے پی میں شامل ہونے کے باوجود شکست کے خوف سے جئے شری رام کا نعرہ نہیں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورآباد کے انتخابات کے بعد ایٹالہ راجندر، جی ویویک کے علاوہ دوسرے بی جے پی کے قائدین کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ ٹی آر ایس ریاست میں ناقابل تسخیر جماعت بن کر ابھری ہے۔ علاقائی جماعتوں میں تلگودیشم کے بعد ٹی آر ایس ہی ہے جو عوامی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ٹی آر ایس کی تنظیم جدید پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وہ اسمبلی سطح پر پارٹی قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ پارٹی قائدین کے درمیان جو بھی نظریاتی اختلافات ہیں اس کو دور کررہے ہیں۔ 25 اکتوبر کو حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں ٹی آر ایس کا پلینری اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔ آئندہ ماہ ورنگل میں ٹی آر ایس کا بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ نیٹ کو منسوخ کرنے کیلئے چیف منسٹر تاملناڈو اسٹالن نے جو مہم شروع کی ہے ہم اس کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ تلنگانہ کے طلبہ دوسری ریاستوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ریاست کے طلبہ کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ ن