قوم و ملت کی خدمت کیلئے جمعیۃ العلماء ہمہ وقت آگے

   


عادل آباد میں رکنیت سازی پروگرام سے حافظ پیر خلیق احمد صابری کا خطاب

عادل آباد : جمعیۃ علماء عادل آباد کی رکنیت سازی میں نوجوانوں کی کثریت سے شمولیت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے تلنگانہ و آندھراپردیش جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے عادل آباد جمعیت کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی۔ موصوف مستقر عادل آباد ایک روزہ دورے پر شرکت کئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر مولانا نے ضلع میں کی گئی رکنیت سازی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ’’حالات حاضرہ‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ سے بھی مخاطب کیا۔ حافظ منظور احمد کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ مولانا رحیم شاکر اور مفتی سہیل ممتاز قاسمی نے نعت پیش کی۔ عادل آباد ضلع جمعیت علماء صدر حافظ ابوبکر نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیت کے لئے کی گئی رکنیت سازی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں 10 ہزار افراد نے جمعیۃ علماء کی رکنیت حاصل کی۔ جمعیت کی جانب سے ضلع میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا تذکرہ بھی کیا گیا جبکہ ملت اور قوم کے تحفظ کے لئے ہر وقت سب سے آگے بڑھ کر حصہ لینے والی جماعت قرار دیا۔ جلسہ کی نظامت حافظ حسین نے بخوبی انجام دی۔ اس جلسہ میں صدر قاضی عادل آباد سید ندیم الدین، سید ساجدالدین، نائب صدر بلدیہ ظہیر رومانی، سیاسی قائد یونس اکبانی کے علاوہ جمعیت علماء کے مقامی قائدین مولانا اسلم شہیدی، حافظ عبدالجبار، مولانا عبدالرحیم ذاکر، حافظ عبدالاحد، حافظ عبدالعزیز، حافظ منظور احمد، مولانا مصطفی مظاہری، مولانا اسلم ندوی، حافظ حسین، مولانا ابو ذر حامد، حافظ شیخ احمد، مفتی محمد عثمان، حسین بن سالم اوٹنور، مولانا شمیم گوڈی تہنور، مولانا کلیم اوٹنور، محسن صراف، مولانا رضوان اندرویلی، مولانا شاکر نرڈی گنڈہ، مولانا اظہر اچوڑہ کے علاوہ دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس تقریب میں نائب صدر بلدیہ ظہیر حقانی کی مقامی جمعیت علماء کی جانب سے شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔