قونصل خانہ جدہ میں 32واں عظیم الشان جلسہ یوم قومی تعلیم کا انعقاد

   

اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں جلسہ ، تقریری مقابلوں کا اہتمام

جدہ : ( ای میل ) اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں 32 واں عظیم الشان جلسہ یوم قومی تعلیم کا قونصل خانہ ہند جدہ سعودی عرب میں انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری شعبہ نشر و اشاعت اردو اکیڈیمی جدہ کی قرأت اور جناب سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر اردو اکیڈیمی جدہ کی نعت شریف سے جلسہ کا آغآز ہوا ۔ دارالعلم جدہ کے نعت خواں محمد یاسر قادری نے ممتاز بزر شاعر محترم حلیم بابر محبوب نگری کا مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں لکھا کلام پیش کیا ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام نقشبندی صدر اردو اکیڈیمی جدہ نے جلسہ کی صدارت کی ۔ جناب محمد ہاشم قونصل ہند پی ای سی جدہ ،مشہور سعودی تاجر جناب محمد عبدالقدیر صدیقی نے بحیثیت مہمانان خصوصی اور ڈاکٹر مظفر حسن پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے موضوعاتی اردو تقریری مقابلے اور تمثیلی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ لڑکیوں کے تقریری مقابلے میں فلک جیلان انعام اول ، مریم فاطمہ انعام دوم ، حوریہ رفیع الدین ، انعام سوم اور سمیہ خان انعام چہارم کے مستحق قرار پائے ۔ لڑکوں کے تقریری مقابلے میں محمد فرقان فہیم انعام اول ، مصطفی خان انعام دوم ، محمد عمر انصاری انعام سوم اور ادیب سید انعام چہارم کے مستحق قرار پائے ۔ لڑکیوں کے تمثیلی مشاعرہ میں مریم فاطمہ انعام اول ، فائضہ الطاف انعام دوم اور سارہ جنید انعام سوم کے مستحق قرار پائے اور لڑکوں کے تمثیلی مشاعرہ میں عبدالرحمن شریف انعام اول ، محمد عباد اللہ انعام دوم ، جیلان سید نصرت انعام سوم اور مرزا محمد شاہ نواز بیگ انعام چہارم کے مستحق قرار پائے ۔ڈاکٹر خواجہ یمین الدین ، سید عبید الدین نعیم اور حافظ نظام الدین غوری نے جلسہ کی مختلف نشستوں میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ صدر اکیڈیمی مولانا محمد عبدالسلام نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اکیڈیمی کا تعارف اور 32 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی ۔ جناب محمد ہاشم قونصل ہند پی ای سی جدہ نے خطاب کرتے ہوئے اردو کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اردو اکیڈیمی جدہ کی اردو کی تئیں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اکیڈیمی کے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ جناب سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر اکیڈیمی نے معاونین جلسہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اردو اکیڈیمی جدہ کے سالانہ مجلہ کا جناب ہاشم علی کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آیا ۔ اردو اکیڈیمی جدہ کے نائب صدر جناب سید خالد مدنی اور رکن معزز جناب محمد منور خان کو اردو اکیڈیمی کیلئے ان کی دیرینہ خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایواڈ پیش کیا گیا ۔جناب سید نعیم الدین معتمد اردو اکیڈیمی جدہ نے تمام حاضرین جلسہ قونل جنرل اور محمد ہاشم علی کا اس جلسہ کے انعقاد کے سلسلہ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔