قیمہ سموسہ

   

اجزا:کھانے کا تیل دو کھانے کا چمچہ،ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، مٹن قیمہ00 3گرام، نمک حسبِ ذائقہ ، بھنا ہوا زیرہ(کٹا ہوا)آدھا چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، بھنا ہوا دھنیا(کٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچہ۔ لال مرچ پاوڈردو کھانے کا چمچہ، ہری مرچ (چوپ) 3تا4 پیاز (درمیانے) دو عدد، ہرا دھنیادو کھانے کے چمچہ، میدہ دو کھانے کے چمچہ، پانی حسبِ ضرورت، سموسہ پٹی حسبِ ضرورت ۔
ترکیب:کھانے کا تیل فرائی کرنے کیلئے،ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں۔اب اس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاوڈر ڈال کر ملا لیں اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ قیمہ گل جائے۔اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ایک برتن میں دو کھانے کے چمچہ میدہ لیں اس میں دوسے تین کھانے کا چمچ پانی (حسبِ ضرورت) ڈال کر ملا کر پتلا پیسٹ بنا لیں۔اب سموسہ پٹی کو سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مسالہ بھر دیں،اب سموسہ ک منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں۔(اب آپ اس کو دو سے تین ہفتہ تک اس کو فریز کر سکتے ہیں)اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔