لاسیٹ کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ لا کامن انٹرنس ٹسٹ (TS LAWCET) اور پی جی لا کامن انٹرنس ٹسٹ (TSPGLCET) 2024 کے لیے رجسٹریشن کروانے اور آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدوار ویب سائٹ lawcet.tsche.ac.in دیکھ سکتے ہیں ۔۔