لالویادوکی بیٹی روہنی نے للن سنگھ کو طنز یہ مبارکباد دی،پیٹ میں دانت والی ویڈیوشیئرکی

   

پٹنہ یکم اگست :لالوپرساد کی بیٹی ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے بھی للن سنگھ کوجے ڈی یو کا قومی صدر بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ روہنی نے للن سنگھ کو چاچا جی کہہ کر مخاطب کیا ہے اور للن سنگھ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ للن سنگھ کی یہ سب سے زیادہ زیر بحث ویڈیو نتیش کمار پر کہی گئی ہے۔روہنی نے ٹوئٹر پر جو ویڈیو ڈالی ہے اس میں للن سنگھ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم آپ کو ایک بات بتا رہے ہیں کہ پیٹ میں دانت ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ دانت کہاں ہیں۔24 سال ہم ان کے ساتھ رہے ہیں۔ للن سنگھ اسی تقریر میں کہہ رہے ہیں کہ آج کل اخبار کے خلاف ایک مختلف بات چل رہی ہے کہ اگر آپ حکومت کے خلاف #اشتہار چھاپتے ہیں تو آپ سرکاری اشتہارات بند کردیں گے۔نتیش جی آپ 1974 کی تحریک میں لڑے تھے۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے مختلف معنی لیے جا رہے ہیں۔یہ ویڈیو کسان مہا پنچایت ریلی کی ہے۔ دگ وجے سنگھ اس وقت زندہ تھے۔ اسی ریلی میں پربھوناتھ سنگھ نے کہاتھاکہ نتیش کے پیٹ میں دانت ہے اور اس کے بعد تقریر کرنے آئے للن سنگھ نے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ نتیش کمار کے پیٹ میں دانت کہاں ہے۔