لاپتہ سعودی اور کویتی سیاحوں کی نعشیں دریافت

   

ریاض : گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ سعودی اور کویتی سیاحوں کی نعشیں عراق کی الانبار کمشنری کے صحرائی علاقے سے ملی ہیں۔ کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے بتایا کہ عراقی فورسز لاپتہ کویتی اورسعودی سیاحوں کا سراغ لگانے میں کامیاب رہیں۔ دونوں کی نعشیں عراق کے صحرائی علاقے سے ملیں۔عراقی پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔ توقع ہے معاملے کو جلد سلجھتے ہوئے ملزمان کی شناخت ہو جائے گی۔کویتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بغداد میں کویتی سفارتخانے کے اہلکار ضروری کارروائی کررہے ہیں تاکہ واقعہ کے بارے میں مکمل رپورٹ حاصل کی جاسکے۔