لاپتہ لڑکی 12 سال بعد خاندان سے مل گئی

   

حیدرآباد8دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کی ایک لڑکی جو 12سال سے لاپتہ تھی،فیس بک کے ذریعہ بالاخر اپنے خاندان سے مل گئی۔ومسی کرشنا نامی شخص کی جانب سے اس لڑکی کے والدین اور بھائیوں کو فیس بک کے ذریعہ تلاش کرنے سے ہی ایسا ممکن ہوسکا۔اس لڑکی کی شناخت بھاونی کے طورپر کی گئی ہے ،جو ومسی کے مکان میں ملازمت کرتی تھی۔بات چیت کے دوران بھوانی نے ومسی کو بتایا کہ وہ وجیا نگرم ضلع کے چیپوراپلی میں اپنے والدین سے چار سال کی عمر میں بچھڑ گئی ہے ۔اس کو ایک خاتون نے گود لیا اور وہ تب ہی سے اس کے ساتھ وجئے واڑہ میں رہ رہی ہے ۔بھوانی نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے گھر جاکر کافی خوش ہے ۔قبل ازیں ومسی نے سوشیل میڈیا کے نٹ ورک پر بھوانی کے بھائی کو پایا۔انہوں نے کہاکہ میں نے بھوانی کی تفصیلات حاصل کی اور اس کو فیس بک پر تلاش کرناشروع کردیا۔میں نے لوگوں کو پیام بھیجنا شروع کیا۔ایک شخص نے میرے پیام پر ردعمل ظاہر کیا۔میں نے اس سے تفصیلات حاصل کیں۔ان تفصیلات کا موازنہ بھوانی سے لی گئی معلومات سے کیا گیا۔