لاپتہ مسلم شخص کی نعش تالاب میں دستیاب

   

میدک /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے رامائم پیٹ کے متوطن شیخ صدیق 52 سالہ جو اپنے مکان سے گذشتہ چار یوم سے غائب تھے وہ اپنے مکان ہی پر فون رکھ کر چلے گئے تھے ۔ شیخ صدیق کے لاپتہ ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی دی گئی تھی ۔ لیکن مسٹر صدیق کی نعش رامائم پیٹ کے ایک تالاب میں پائی گئی ۔ جس کی اطلاع پاکر پولیس رامائم پیٹ نے اس واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور ورثاء کو نعش حوالے کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر صدیق کی رامائم پیٹ میں تدفین بھی عمل میں آئی ۔