لاڈلی بہنایوجنا کے تحت 10 تاریخ کو خواتین کے کھاتے میں رقم آئے گی:شیوراج

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کی رقم 10 تاریخ کو خواتین کے کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی۔مسٹرچوہان نے کل ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلی بہنوں نے جو آشیرواد ، پیار اور محبت دی ہے وہ حیرت انگیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بے مثال پیار پر اپنی بہنوں کے شکر گزار ہیں۔ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ان کی بہنوں کی زندگیوں میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہمیشہ کام کریں گے ۔ 10 تاریخ دوبارہ آرہی ہے ۔ لاڈلی بہنایوجنا کی رقم بہنوں کے کھاتوں میں دوبارہ جمع کرائی جائے گی۔ ہم اسے بتدریج 3000 تک بڑھا ئیں گے اور یہ اپنا عزم پورا کریں گے ۔