لاک ڈاؤن سے میوہ فروش پریشان حال

   

حیدرآباد ۔ کوویڈ 19 وباء کے آغاز کے بعد سے اسٹریٹ وینڈرس اور میوہ فروش وباء اور تجارت کو پریشان حال ہیں ۔ اس سلسلے میں بہت سارے میوہ فروش نے سیاست ڈاٹ کام کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات میں ان کی آمدنی میں سے قرض کے سود کی ادائیگی کے بعد یومیہ اخراجات پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ ویڈرس نے حکومت تلنگانہ سے خواہش کی کہ وہ فوری طور پر انہیں مالی مدد فراہم کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تجارت کی غرض سے فینانسروں سے 20 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کئے تھے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی تجارت ٹھپ ہوگئی ہے ۔ ایسے میں انہیں سود کی ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے ۔ کیونکہ ان کی تجارت لاک ڈاؤن کی وجہ سے خسارہ کا شکار ہوگئی ہے ۔ کچھ یوم قبل حکومت نے لاک ڈاؤن کے اوقات میں رعایت بڑھانے سے کسی قدر راحت ملی ہے ۔ اس دوران تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے نئے کیسیس کی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں ۔ ہفتہ کو ریاست میں کوویڈ 19 کے 1771 نئے کیس درج کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی کیسیس کی تعداد 6,02,089 تک جاپہونچی ہے جبکہ تاحال اموات کی جملہ تعداد 3469 تک جاپہونچی ہے ۔