لاک ڈاؤن کے دوران حیدرآباد میں 473.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

,

   

حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران 5 کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔ بنگلورو اگرچیکہ اسٹارٹ اَپ کی دوڑ میں آگے ہے لیکن فنڈس کے معاہدوں کی تعداد کی جب بات آتی ہے تو حیدرآباد نے بنگلورو کے پیچھے چھوڑ دیا۔ بنگلورو کے اسٹارٹ اپس کے پاس 2020ء میں 2436 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری تھی۔ گلوبل اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی رپورٹ کے مطابق موتیوں کے شہر ’’حیدرآباد ‘‘کو ٹاپ 100 ابھرتے ہوئے ایکو سسٹمس میں 71-80 کے درمیان رینک حاصل ہواا ہے۔ شہر میں اختراعی اقدامات کی وجہ سے حیدرآباد کو اسٹارٹ اپ کا ہب مانا جارہا ہے۔ صرف حیدرآباد میں 4,000 اسٹارٹ اپس ہیں۔ اس کے ذریعہ حیدرآباد کو 473.2 ملین کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔ حیدرآباد اپنی سماجی ، معاشی اور تجارتی رئیل اسٹیٹ کے پیرامیٹرس کے تحت دنیا کا ڈائنامک سٹی بن گیا ہے۔