لاہورمیں ا سمارٹ لاک ڈاون نافذ

   

لاہور: پاکستان میں حکومت پنجاب نے لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا۔ محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون 7 مئی تک نافذ رہے گا۔ علامہ اقبال ٹاون، عزیز بھٹی، داتا گنج بخش، گلبرگ ٹاون اور لاہور کینٹ میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و خانگی دفاتر بند رہیں گے۔ شہریوں کے ان علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔ سماجی و مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی ممنوع ہو گا۔