لبنانی شہر بعلبیک پراسرائیلی حملے،57 افراد ہلاک

   

بیروت: لبنان پر اسرائیل کے حملو ں میں وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک اور علی الصبح بیروت کے مضافات میں مزید حملوں میں ، ملک کی وزارت صحت کے مطابق لگ بھگ 57 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حملوں نیدار الحکومت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ بدھ کے رو اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشیوں کومتعدد مقامات کی جانب انخلا کیحکم کے بعد علاقے پر کم از کم چار حملے کئے گئے۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے یا اس بارے میں تفصیلات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی کہ حملے کا ہدف کیا تھا۔یہ حملہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہوا جب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ ان کایہ خیال نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے جھڑپیں ختم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے حملے روک دے تو بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔لبنان کامشرقی شہر بعلبیک اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ لبنان کا مشرقی شہر اپنے رومن گرجا گھروں اور خوبصورت دیہاتوں کے لیے مشہور ہے۔ گزشتہ ماہ انخلا کا انتباہ جاری ہونے کے بعد بیشتر شیعہ مسلمانوں اور ان بہت سے لوگوں سمیت جو شہر کے دوسرے علاقوں میں پناہ لئے ہوئے تھے، ہزاروں لبنانی فرار ہو گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نیگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنیکے بعد،لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نیگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنیکے بعد،لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔