لبنانی فوج فلسطینی گروپوں کے 3 فوجی مراکز پر قابض

   

بیروت : لبنانی فوج نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے قریبی دو فلسطینی گروپوں سے تعلق رکھنے والے 3 فوجی مراکز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ ان میں سے ایک مغربی البقاع اور دوسرا وسطی البقاع میں ہے ۔ دو مراکز “پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین – جنرل کمانڈ” کے تھے اور تیسرا مرکز راشیا علاقے میں تحریک الفتح سے منسلک تھا۔ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فوجی سازوسامان کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا ہے ۔ فوج نے کہا کہ وہ سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور توسیع کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے لبنانی سرزمین کے اندر فلسطینی تنظیموں کے زیر قبضہ فوجی مراکز پر قبضہ جاری رکھے گی۔ فوج کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں بکتر بند اہلکاروں کو مراکز میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ۔ لکڑی کے ڈبوں کے اندر اور باہر فوجی سازوسامان اور گولہ بارود دکھایا گیا ہے ۔ ایک سیکوریٹی ذرائع نے اخبار اشرق الاوسط کو بتایا کہ آرمی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کچھ عرصے سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا اور اس معاملے کو مستقل طور پر بند کرنے والا ہے ۔ ذرائع نے واضح کیا کہ بیروت کے جنوب میں مشہور الناعمہ ٹنل سینٹر اب ختم ہو چکا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ باقی رہ جانے والے ایسے مراکز میں سے سے زیادہ تر کی عمر زیادہ ہے ۔ ان کے ہتھیار اور سازوسامان متروک ہو چکے ہیں۔