لبنانی وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی

   

بیروت : لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ خلیجی ممالک کے دباؤ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں خلیجی ممالک کے خلاف بیان دیا تھا۔لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے خلیجی عرب ممالک کو عراق اور شام میں داعش کے ظہور کا ذمے دار قراردیا تھا۔واضح رہے کہ لبنانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں خلیجی عرب ممالک کو عراق اور اس کے ہمسایہ ملک شام میں داعش کے ظہور کا ذمے دار قرار دیا تھا لیکن انہوں نے براہ راست کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا۔