لبنان اور اسرائیل جنگ نہیں چاہتے، یو نیفیل کا تازہ بیان

   

بیروت: جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) نے جمعہ کی صبح ایک بیان میں اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان پر کی جانے والی بمباری کے بعد اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں فریق “جنگ نہیں چاہتے”۔ یونیفیل نے دونوں فریقین سے پرامن رہنے پر زور دیا۔بین الاقوامی فورس جو کئی تنازعات کے بعد اسرائیل اور لبنان کو الگ کرنے کے لیے ملک کے جنوب میں تعینات ہے۔ اس نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے اسے جنوبی لبنان سے داغے گئیراکٹ حملوں کا جواب دینے کے اپنے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے جنوبی لبنان میں صور کے علاقے کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “دونوں فریقوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔”جنوبی لبنان میں صور کے علاقے میں جمعہ کے روز صبح سویرے کم از کم تین دھماکے ہوئے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے لبنان کی سرزمین سے جمعرات کے روز اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے تھے۔