لبنان میں فرقہ ورانہ جھڑپیں ، 6 ہلاک

   

بیروت ۔ لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع قصبے خلدہ میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6افرادہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلاک ہونے والے افراد حزب اللہ کے ایک رکن کے جنازے میں جارہے تھے۔ واقعہ کے بعد خلدہ میں سنی قبائل اورحزب اللہ کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ لبنانی میڈیا کے مطابق خلدہ میں جھڑپوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ علاقے میں فوج کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا ہے اور وہ حزب اللہ ملیشیا اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپوں کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔ جھڑپوں میں حزب اللہ ملیشیا کا جنگجو علی برکات مارا گیا۔ لبنانی ہلال احمر نے خلدہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ امدادی ٹیم زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرسکے۔ ادھر حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے رہنما علی شبلی کے جنازے پر دوبارہ حملہ کیا گیا،جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔