لبنان میں کام پر دیر سے آنے والے بچہ پرتشدد

   

بیروت : مواصلاتی ویب سائٹس پر وائرل ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے ہیں۔ اس ویڈیو میں معصومیت کے تمام معنی اپنے چہرے سے عیاں کرتے ایک شامی لڑکے کو دیکھا جا سکتا جو لوگوں کو اپنی زندگی کی سختیوں سے آگاہ کر رہا ہے۔اپنی زندگی کے مختصر سالوں میں بغیر کسی جواز کے اپنے جسم اور اپنے چہرے پر پڑنے والی شدید ماروں سے بچنے کیلئے اس لڑکے کے پاس کوئی آسرا نہیں ہے۔دلوں کو غم کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس میں ایک شامی لڑکے کو دکھایا گیا کہ اپنے آجروں کے تشدد کے بعد وہ کس طرح بڑے لالچ سے روٹی کھا رہا ہے۔لڑکے نے ہاتھوں میں روٹی کا ایک ٹکڑا تھاما ہوا اور وہ وضاحت کررہا ہے کہ اس بہانے سے مارا پیٹا گیا ہے کہ اسے گایوں اور بھیڑوں کو چرانے کے لئے آنے میں کچھ تاخیر ہوگئی تھی۔