لبنان پر اسرائیلی حملوں سے صورتحال انتہائی تشویشناک:روس

   

ماسکو : روس صدارتی پیلس کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ہمیں اس صورتحال پر تشویش ہے۔پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے، اسرائیل کے لبنان پر حملوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر، بات چیت کی ہے۔پیسکوف نے کہا ہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں کسی بھی حل کے امکان کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے اور حل بھی صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے۔پیسکوف نے کہاکہ امن کا راستہ صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے اور اب تک اس راستے پر کوئی بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں ہوئی جس کا ذکر نہیں کیا جا سکے۔ فی الحال تو ہم کسی امکان کا بھی تعین نہیں کر سکتے اور یہ چیزصورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے۔ترجمان پیسکوف نے کہا کہ تنازعے کے پھیلنے سے خطے میں مکمل عدم استحکام پیدا ہو جائے گا اور یقیناً یہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ایک ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی کے اس بیان کے
بارے میں کہ روس کے ساتھ تنازعہ کا خاتمہ بہت سے لوگوں کے خیال سے زیادہ قریب ہے، پیسکوف نے کہا، “ہر جنگ کسی نہ کسی طرح امن کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ جب یہ مقاصد کسی نہ کسی طرح حاصل ہو جائیں گے تو خصوصی فوجی آپریشن بھی مکمل ہو جائے گا۔