لبنان کے نبطیہ میں قتل عامحزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ

   

بیروت : حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ہونے والے قتل عام کے بدلے میں شمالی اسرائیلی علاقے آیلیت حشحر پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی طرف سے 55 راکٹ داغے گئے ہیں جبکہ ان حملوں میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو شمالی علاقے نبطیہ کے کفور گاؤں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بدلے میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شامی بچوں اور ماؤں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔حزب اللہ نے کہا ہے آیلیت حشحر کو کٹیوشا راکٹوں سے پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے مطابق اسرائیلی بستی لبنان کی جنوبی سرحد سے 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ایک اور بیان میں حزب اللہ نے البرج کے مقام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جہاں اسرائیلی فوجی اکھٹے ہوئے تھے۔حزب اللہ نے کہا البرج پر دو ڈرون حملے کیا اور ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی طرف سے متعدد راکٹ برسائے گئے جو اسرائیل کے ان شمالی علاقوں میں آ کر گرے جنہیں خالی نہیں کروایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں سے آگ بھڑک اٹھی جبکہ صفاد کے علاقے اور اس کے گرد و نواح میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں جبکہ بالائی الجلیل پر برسائے گئے راکٹس میں زخمیوں کی بھی اطلاع ہے۔