لداخ کو این سی ایس ٹی موقف

   

نئی دہلی 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائیل (این سی ایس ٹی) نے چہارشنبہ کے دن لداخ کے موضوع پر مباحث کا اعلان کیا ہے۔ لداخ کو حال ہی میں قبائیلی علاقہ اور مرکز زیرانتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ اِس اجلاس میں لداخ کو قبائیلی علاقہ قرار دینے کے خلاف بڑھتے ہوئے مطالبات کے پیش نظر یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائیل نے مرکزی حکومت کو اِس سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا تھا۔ انڈومان ۔ نکوبار ۔ لشکدیپ، دادرا اور نگر حویلی پہلے ہی سے دستور کی چھٹویں جدول میں قبائیلی علاقے قرار دیتے ہوئے ان کی تہذیب و تمدن، تشخص ، اراضی اور معیشت کے تحفظ کا تیقن دیا گیا ہے۔