لفٹ کی مرمت کے دوران دو افراد کی موت

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) لفٹ کی مرمت کرنے کے دوران سامان ایک منزل سے دوسری منزل پر منتقل کرنے کے دوران ایک دو مزدوروں کی مشتبہ موت کا واقعہ مشیرآباد اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ مشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ میں 35 سالہ سمیت لفٹ کی مرمت کرنے کے دوران تیسری منزل سے لفٹ کی شافٹ میں گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راجو نگر مشیرآباد علاقہ کے ساکن سمیت اور اس کی بیوی رجیتا ایک زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر لفٹ کی مرمت کررہے تھے۔ سمیت کی بیوی اس کے ہمراہ موجود تھی جس نے پولیس میں شکایت کی ۔ سمیت لفٹ سے گر کر فوت ہوگیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 20 سالہ سرینو جو پیشہ سے مزدورمعین آباد علاقہ کا ساکن تھا جو کل ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک منزل سے دوسری منزل پر سامان منتقل کرنے کے دوران مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع