لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل سوار لڑکیوں نے تاجر کو لوٹ لیا

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لفٹ کے بہانے دو خواتین نے تاجر کی طلائی چین اُڑالی۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ تاجر پیشہ شخص روی شنکر آج صبح بی بی نگر سے گھٹکیسرموٹر بائیک واپس ہورہا تھا کہ راستہ میں دو نوجوان لڑکیوں نے اس سے لفٹ مانگی۔ روی شنکر نے دونوں کو لفٹ دیتے ہوئے اُنھیں گاڑی پر بٹھالیا اور کچھ ہی دیر بعد ایک لڑکی نے اُس کی طلائی چین کٹ کاٹ دی۔ روی شنکر کو اچانک شبہ ہونے پر اُس نے فوری گاڑی روک دی اور جس پر اُسے پتہ چلا کہ اُس کی طلائی چین اُڑالی گئی۔ روی شنکر نے فوری مقامی عوام کو جمع کرلیا اور پولیس کو بھی طلب کرلیا۔ کچھ ہی دیر میں گھٹکیسر پولیس وہاں پہونچ کر لڑکیوں کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔