لندن ٹیکسی فروری سے دبئی میںخدمات انجام دینے تیار

   

دبئی : دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) رواں سال ہائبرڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے’لندن ٹیکسی‘ ماڈل سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ دبئی ٹیکسی کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے مطابق درمیانے سائز کے ساتھ کالے رنگ کی یہ نئی ٹیکسی انگلینڈ کے دارالحکومت میں لندن کیب سے مشابہ ہے۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی’دبئی ٹیکسی کارپوریشن‘ آزمائشی بنیادوں پر فروری سے ’لندن ٹیکسی ‘ سروس کا آغاز کرے گی۔ یہ ٹیکسی سروس دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی۔اس امر کا اظہار روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطر محمد الطایر نے ’’ڈی ٹی سی‘‘ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے کارپوریشن کی 2020 میں کارکردگی اور امسال شروع کئے جانے والے منصوبوں کا جائزہ لیا۔