لنکا پریمئر لیگ کا 6 ڈسمبر کو آغاز

   

کولمبو۔ ملتوی ہونے والی پہلے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اب 6 سے 23 دسمبر تک منعقد ہوگی۔ منتظمین کے بموجب ٹی ٹوئنٹی لیگ پہلے یکم اگست سے 21 اگست تک ہونی تھی لیکن سری لنکا میں مالی بحران کی وجہ سے اسے گزشتہ ماہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آرگنائزر سمنتا ڈوڈان ویلا نے کہا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 6 سے 23 دسمبر تک منعقد ہوگی۔سری لنکا نے معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود جولائی میں آسٹریلیا کی کامیابی سے میزبانی کی۔