لنگر حوض سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) لنگر حوض علاقہ میں دو دن قبل پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ایک شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ 57 سالہ اے چندرا راؤ متوطن مشرقی گوداوری ساکن پدمانابھا کالونی یکم جنوری کو پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 48 سے گذر رہا تھا کہ گاڑی کا توازن کھوکر ایکسپریس وے کے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ شدید زخمی حالت میں چندرا راؤ کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔