لنگر حوض میں مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں کا حملہ

   

حیدرآباد: لنگر حوض کے علاقہ ہاشم نگر میں کل رات دیر گئے بعض اشرار نے تین مسلم نوجوانوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ حاجی منگل کو رات دیر گئے علاقہ ہاشم نگر سے اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ وہاں پر شراب نوشی کرنے والے تین اشرار منیشور سنگھ اور اس کے دو ساتھی سوریا گوڑ اور اودئے گور نے اس نوجوان کو روک لیا اور اس کا نام پوچھنے کے بعد اشرار نے حاجی پر پتھر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ نوجوان نے مدد کے لئے وہاں سے گزرنے والے اسماعیل اور محمد خان کو طلب کیا لیکن اشرار نے انہیں بھی زد وکوب کیا۔ اسی دوران پولیس کی گاڑی پہنچ گئی اور اشرار کو حراست میں لے لیا جبکہ حاجی کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ لنگر ہاوز پولیس نے مذکورہ اشرار کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔