لون ایپ کا قرض، پریشان حال خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) لون ایپ کے ذریعہ ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔39 سالہ سریکھا نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق سریکھا شالیوہانہ نگر ملک پیٹ علاقہ کے ساکن ورا پرساد کی بیوی تھی۔ تین ماہ قبل یہ خاندان ملک پیٹ میں منتقل ہوا تھا ۔ ریکھا گزشتہ روز سے شدید ذہنی اذیت کا شکار تھی جس نے اپنی پریشانی کی وجوہات کسی کو نہیں بتائی۔ اس کی ماں جب اس کے مکان آئی تو اس نے ماں کو مکان میں بٹھا کر پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریکھا آن لائن ٹریڈنگ ایپ کے ذریعہ ہراسانی کا شکار تھی۔ع