لون ایپ کی ہراسانی پر طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم پولیس نے تالاب میں چھلانگ لگانے والے طالب علم کی نعش کو غوطہ خوروں اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی مدد سے برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز 19 سالہ وشنو وردھن ریڈی نے تالاب میں چھلانگ لگادی ۔ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ وشنو وردھن ریڈی نے آن لائن لون ایپ کے ذریعہ قرض حاصل کیا تھا اور اس کی ادائیگی میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کے سبب ریڈی کو ہراسانی کا سامنا تھا۔ انجینئرنگ سال اول کا طالب علم ریڈی چیتنہ نگر سرور میں رہتا تھااس کے واٹس ایپ پر قابل اعتراض پیامات حاصل ہورہے تھے اور اس کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا جارہا تھا اور ساتھیوں، رشتہ داروں میں اس کی رسوائی ہورہی تھی۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلیا ۔ پولیس ابراہیم پٹنم مصروف تحقیقات ہے۔ع