لوک سبھا انتخابات کے 7 مراحل میں انعقاد کا امکان

,

   

تلنگانہ و آندھراپردیش پہلے مرحلہ میں شامل، 11 اپریل تا 19 مئی پولنگ کی مختلف تاریخیں، پانچ ریاستوں کے اسمبلی چناؤ ممکن
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کل لوک سبھا کے عام انتخابات کے علاوہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کرسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات 7 مراحل میں منعقد کئے جائیں گے اور پہلا مرحلہ 11 اپریل کو منعقد ہوگا جبکہ آخری مرحلہ میں 19 مئی کو رائے دہی ہوگی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لوک سبھا کے علاوہ آندھراپردیش ، اڈیشہ ، اروناچل پردیش ، سکم اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ تلنگانہ میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی نشست کے ضمنی چناؤ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ رائے دہی کے پہلے مرحلہ 11 اپریل کو 20 ریاستوں کی 91 نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی جس میں تلنگانہ کی تمام 17 اور آندھراپردیش کی 25 لوک سبھا نشستیں شامل ہوں گی۔ اروناچل پردیش کی 2 ، آسام 5 ، بہار 4 ، چھتیس گڑھ ایک ، جموں و کشمیر 2 ، مہاراشٹرا 7 ، منی پور ایک ، میگھالیہ 2 ، میزورم ایک ، ناگا لینڈ ایک ، اڈیشہ 4 ، سکم ایک ، اترپردیش 8 ، اتراکھنڈ 5 ، مغربی بنگال 2 ، انڈومان نکوبار ایک اور لکشادیپ کی ایک نشست کیلئے رائے دہی ہوگی۔ دوسرے مرحلہ میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں کی 97 نشستوں کیلئے رائے دہی کا امکان ہے ۔ تیسرے مرحلہ کی رائے دہی 23 اپریل کو ہوگی جس کے تحت 14 ریاستوں کی 115 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ چوتھے مرحلہ میں 29 اپریل کو 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کیلئے رائے دہی ہوگی۔ 6 مئی کو الیکشن کا پانچواں مرحلہ رائے گا جس میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ چھٹواں مرحلہ 12 مئی کو رہے گا جس میں 7 ریاستوں کی 59 نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی۔ آخری مرحلہ کی رائے دہی 19 مئی کو ہوسکتی ہے جس میں 8 ریاستوں کی 51 نشستیں شامل رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل شیڈول کی اجر ائی کے اعلان کے بعد کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر امکانی تاریخی گشت کر رہی ہیں۔ 1