لوک سبھا میں خاتون تحفظات کے بعد یو سی سی پر بات کریں

,

   

ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی کہاکہ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی بے چین ہوگئے ہیں۔
پونا۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے جمعرات کے روم کہاکہ مرکزی حکومت کو پہلے لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسملبیوں میں خواتین کے لئے تحفظات بل متعارف کرواناچاہئے اس کے بعد یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کے متعلق بات کرنا ہوگا۔

ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی کہاکہ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی بے چین ہوگئے ہیں۔

انہوں نے جانکاری دی کہ اگلی میٹنگ 13-14جولائی کو بنگلورو میں ہوگی۔ یوسی سی کی بحث پر انہوں نے کہاکہ این سی پی مختلف کمیونٹیوں کی تجاویزاور مطالبات کاجائزہ لینے کے بعد اپنا موقف واضح کریگی۔

لیکن سینئر لیڈر نے کہاکہ اس سے قبل اسمبلیوں اور لوک سبھا میں خواتین کو تحفظ فراہم کیاجانا چاہئے‘ کو ایک دیرینہ مطالبہ ہے۔

مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس کے 2019میں مہارشٹرا حکومت کی تشکیل کے متعلق بی جے پی کے منصوبوں سے اجیت پوار کی قیادت والے این سی پی اراکین اسمبلی کے ایک گروپ کی واقفیت کادعوی پر مشتمل بیان پر

پوار نے کہاکہ فنڈناویس کوچاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات دینے کے بجائے ریاست میں خواتین کی حفاظت پرتوجہہ دیں۔ این سی پی سربراہ نے کہاکہ منی پور”جل رہا ہے“ مگر مودی حکومت حالات کوقابو میں لانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔