لوک سبھا چناؤ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر ریفرنڈم : ریونت ریڈی

   

ورنگل ، محبوب نگر ، چیوڑلہ اور ملکاجگری کے بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ورنگل ، چیوڑلہ اور ملکاجگری لوک سبھا حلقہ جات سے تعلق رکھنے والے قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ ابھی سے پارٹی کی انتخابی مہم میں مشغول ہوجائیں اور بھاری اکثریت سے امیدواروں کی کامیابی کو یقین بنائیں۔ چیف منسٹر کی قیامگاہ پر آج ورنگل ، محبوب نگر ، ملکاجگری اور چیوڑلہ سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد میں کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ۔ سابق ریاستی وزیر کڈیم سری ہری کے علاوہ ورنگل سے کانگریس امیدوار اور چیوڑلہ کے کانگریس امیدوار رنجیت ریڈی موجود تھے۔ چیف منسٹر نے بی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین اور کارکنوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ اسی دوران سابق وزیر پی مہیندر ریڈی، سابق رکن اسبملی مینم پلی ہنمنت راؤ اور محبوب نگر کے کانگریسی امیدوار ومشی چند ریڈی کی موجودگی میں بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیف منسٹر نے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابی مہم کے تحت ریاستی حکومت کی کارکردگی سے عوام کو واقف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں حکومت نے پانچ وعدوں پر عمل آوری کا آغاز کردیا ہے۔ چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا چناؤ ان کی حکومت کی کارکردگی پر ریفرنڈم کی طرح رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 17 لوک سبھا حلقوں میں کانگریس نے 14 پر کامیابی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اسکیمات پر عمل آوری سے عوام میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور دیگر پارٹیوں کے قائدین اور کارکن کانگریس میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ 1