لوک سبھا کی دو میعادوں میں بی آر ایس ارکان کے 4754 سوالات

   

حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا کی گذشتہ دو میعادوں کے دوران جملہ 4754 سوالات کئے ہیں۔ 16 ویں لوک سبھا میں 2726 اور 17 ویں لوک سبھا میں 2028 سوالات کئے گئے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس ارکان نے دو میعادوں میں 1271 سوالات کئے جن میں 16 ویں لوک سبھا کے 537 اور 17 ویں لوک سبھا کے 734 سوالات شامل ہیں۔ تلنگانہ کے بی جے پی ارکان نے 190 سوالات کئے جن میں 16 ویں لوک سبھا میں 12 اور 17 ویں لوک سبھا میں 178 سوالات شامل ہیں۔1
بی آر ایس پارلیمانی پارٹی نے آج یہ تفصیلات جاری کی ہیں۔1