لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کل مفت جاب میلہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : المرتضیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے سمپل سلیوشنس ایچ آر ڈی سروسیس کے اشتراک سے انٹر میڈیٹ اور گریجویٹ طلبہ (کامیابی کا سال 2016 ، 2017 ، 2018 ) کے لیے آف کیمپس ڈرائیو ( لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مفت جاب فیر ) کا 18 اپریل جمعرات کو بمقام حوزۃ المرتضیٰ ، نور خاں بازار حیدرآباد اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 10-30 تا 12 بجے دن انٹرویوز ہوں گے ۔ تنخواہ 1.8 لاکھ تا 2.4 لاکھ ہوگی ۔ جس کا انحصار تجربہ پر ہوگا ۔ اس جاب فیر میں کاروی اور میاکس لینڈ مارک کمپنیاں حصہ لیتے ہوئے امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔ پروگرام انچارج مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے بتایا کہ امیدواروں کو اس جاب فیر میں ریزیومس کی پانچ کاپیز ، آدھار کارڈ اور پانچ فوٹوز کے ساتھ شرکت کرنا ہوگا ۔ رجسٹریشن کے لیے 9959593280 پر کال کریں ۔۔