لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر منچلے نوجوان کا قتل

   

حیدرآباد۔/9فروری، ( سیاست نیوز) لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر برہم شخص نے منچلے نوجوان کا قتل کردیا۔ شہر کے نواحی علاقہ ادی بٹلہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سنتوش درشن جو پیشہ سے مزدورکنگر کلاں ابراہیم پٹنم کا ساکن تھا جس کا آبائی مقام ناندیڑ مہاراشٹرا بتایا گیا ہے۔ یہ لڑکا مقامی لڑکی مادھوی کو پریشان اور آئے دن لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا اس بات کا علم لڑکی کے والد بھیم راؤ کو ہوا اور اس نے درشن پر مبینہ چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔