لکھیم پور تشدد۔ سکیورٹی ہٹانے چاہتے ہیں 8گواہ

,

   

لکھیم پور معاملہ جس میں اشیش مشرا کلیدی ملزم ہے کہ 90اہم گواہوں میں سے 8اپنی پولیس سکیورٹی ہٹانا چاہتے ہیں۔
لکھیم پور کھیری۔ لکھیم پور معاملہ جس میں مرکزی مملکتی داخلی وزیر اجئے مشرا تینی کے بیٹا اشیش مشرا کلیدی ملزم ہے کہ 90اہم گواہوں میں سے 8نے ایک دلچسپ تبدیلی میں اپنی پولیس سکیورٹی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

اس ضمن میں مذکورہ گواہان نے مقامی انتظامیہ کو تحریر لکھا ہے۔ جملہ اٹھ لوگ بشمول چارکسان لکھیم پور کے تیکانیا علاقہ میں اکٹوبر3کے روم پیش ائے واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

پچھلے ماہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر مجسٹریٹ کے روبرو اس معاملے کے 90اہم گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کرانے والے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے نواراکین میں سے ایک رکن ایڈیشنل سپریڈ نٹ آف پولیس (اے ایس پی) ارون کمار سنگھ نے کہاکہ ”شخصی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے سکیورٹی کو ہٹانے کی درخواست اٹھ کلیدی گواہوں نے داخل کی ہے۔

سکیورٹی ہٹانے سے قبل ان کی درخواستوں پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی“۔مقامی پولیس نے سکیورٹی ہٹانے کی خواہش رکھنے والے گواہان کی شناخت کا انکشاف کرنے سے انکار کیاہے۔

یاد رہے کہ اکٹوبر3کے روز اس وقت تشدد برپا ہوگیا تھا جب ایک ایس یو وی نے لکھیم پور کھیری کے بانی پور گاؤں کے قریب تیکونیا پولیس حدودمیں چار کسانوں کو کچل دیاتھا۔

دیگر چا ر لوگ جس میں بی جے پی کے دوکارکن شبھم مشرا اور شیام سندر‘ صحافی رامن کشیاپ اور اوم پرکاش مشرا کا ایک ڈرائیور ہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دو ایف ائی آر جس میں پہلی چار کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کی اور دوسری ایف ائی آر دیگر چار لوگوں کے قتل کا تیکونیا پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ہیں۔

اس کیس کی جانچ کرنے والی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے 13لوگوں کو بشمول اشیش مشرا کے پہلے کیس میں جبکہ دوسری کیس میں دوملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے